وزیراعظم آفس ایوان صدر کی ہدایات پر توجہ نہیں دے رہا: سلیم مانڈوی والا

  وزیراعظم  ہدایات کو  سنجیدگی سے لیتے ہیں،‘  مانڈوی والا کے دعوئوں کے پس منظر سے واقف نہیں : رانا احسان
 اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے دعوی کیا ہے  ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر وزیراعظم آفس کی جانب سے توجہ نہیں دی جا رہی۔ ایک انٹرویو میں رہنما پیپلز پارٹی نے سوال کیا کہ اگر صدر پاکستان کی طرف سے کوئی ہدایت بھیجی جاتی ہے اور اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا تو نچلی سطح پر کیا ہوگا؟۔انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اس صورتحال سے خوش نہیں ہیں۔سلیم مانڈوی والا نے متنبہ کیا کہ اگر آپ نے جن چیزوں پر اتفاق کیا تھا ان پر عمل درآمد نہ کیا تو اتحاد ایک دن ٹوٹ جائے گا، سی ای سی اجلاس کے دوران محسوس کر سکتا ہوں کہ اگر صورتحال تبدیل نہیں ہوئی تو اتحاد برقرار نہیں رہے گا۔دوسری جانب   وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے  اس حوالے سے  ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  وزیراعظم، صدر کے دفتر سے آنے والی ہدایات کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ مانڈوی والا کے دعوں کے پس منظر سے واقف نہیں ہیں