بوسنیا اور ہرزیگوینا کے وفد کی سلیم مانڈوی والا سے ملاقات

اسلام آباد (آئی این پی )ٹزارت خارجہ کے جنرل سیکرٹری مسٹر ایڈن دلبرووچ کی قیادت میں بوسنیا اور ہرزیگووینا کے ایک وفد نے   پارلیمنٹ ہاٹس میں سینیٹ میں چیف وہپ سینیٹر سلیم مانڈوی والا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے اور بوسنیا اور ہرزیگوینا اور پاکستان کے درمیان پارلیمانی روابط کو بڑھانے پر غور کیا گیا۔وفد میں بوسنیا اور ہرزیگووینا کے وزیر خارجہ کی کابینہ کے چیف مسٹر زلاٹن برزیک اور اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بوسنیا اور ہرزیگووینا کے سفیر مسٹر ایمن کوہوڈاریویک شامل تھے۔