45 سال بعد بھٹو کی سزائے موت کو غلط قرار دیاگیا:سلیم مانڈوی والا

بھٹو کی پھانسی صرف ایک فرد کی سزا نہیں تھی بلکہ یہ جمہوریت پر ایک بڑا حملہ تھا:سینیٹر کابیان
اسلام آباد(آن لائن )سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سابق وزیرِاعظم، قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بھٹو شہید کا عدالتی قتل پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ 45 سال بعد بھی عدالتی حلقوں میں بھٹو کی سزائے موت کو غلط قرار دیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بھٹو کی پھانسی صرف ایک فرد کی سزا نہیں تھی بلکہ یہ جمہوریت پر ایک بڑا حملہ تھا جس کے اثرات آج تک محسوس کیے جا رہے ہیں۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا