لاہور (کرائم رپورٹر) باغبانپورہ کے علاقے دھوبی گھاٹ میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑے اور تشدد کا واقعہ پیش آیا جس میں فہد، جمیل اور دیگر افراد نے ندیم اور حسیب کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔پولیس کے مطابق واقعہ گاڑی کو اوورٹیک کرنے کے تنازع پر پیش آیااطلاع ملنے پر ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم فہد کو گرفتار کر لیا۔متاثرہ شہری محمد اویس کی مدعیت میں ملزمان فہد، جمیل اور 10 سے 12 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ ایس پی کینٹ اختر نواز کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایس پی کینٹ نے واضح کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گاپولیس کے مطابق علاقے میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔