واقعہ واپڈا ٹاؤن کے فیملی پارک میں پیش آیا پولیس نے مزید کارروائی شروع
لاہور(کرائم رپورٹر)خواتین کے پارک میں کھیلنے اور گالی گلوچ سے منع کیوں کیا واپڈا ٹاؤن کے رہائشی افراد نے معمر سکیورٹی گارڈ خالد کو تشدد کا نشانہ بناڈالاچار ملزمان سکیورٹی گارڈ کو زمین پر گرا کر تشدد کرتے رہے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی پولیس کے مطابق تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر تھانہ نواب ٹاون نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تشدد میں ملوث افراد کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے واقعہ واپڈا ٹاؤن کے فیملی پارک میں پیش آیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی