کار سوار عابد نے پہلے کتے کو کچل ڈالا، ہمیں بھی کچلنے کی کوشش کی:متاثرہ شخص
لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ میں کار سوار نے کتے کے مالک اویس کومبینہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا، باغبانپورہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاایف آئی آر کے متن میں متاثرہ شخص نے بتایا کہ وہ محنت مزدوری کرکے اپنا اور کتے کا پیٹ پالتا ہے، کار میں سوار عابد نے گاڑی سے میرے پالتو کتے کو کچلا جو موقع پر ہی مر گیاتیز رفتار کار سوار سے کتے کو مارنے کی وجہ پوچھی تو اس نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا،مجھے اور میرے دوست شانی پر عابد نے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کیاکار سوار عابد نے کتے کے بعد ہمیں بھی کچلنے کی کوشش کی،پولیس نے زخمیوں کا میڈیکل کروا کر مقدمہ درج کر لیاپولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔