اروند کیجریوال اور منیش سسودیا بری قرار، سی بی آئی پر شدید تنقید

23 میں سے کسی کے خلاف بھی بادی النظر میں قابلِ اعتماد مقدمہ ثابت نہیں ہوتا
نئی دہلی (آئی این پی )دہلی کی ایک مقامی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کیس میں سابق وزیرِ اعلی اروند کیجریوال اور سابق نائب وزیرِ اعلی منیش سسودیا کو بری کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ایکسائز پالیسی میں کسی بڑی سازش یا مجرمانہ نیت کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راز ایونیو کورٹ کے خصوصی جج جیتندر سنگھ نے کہا کہ 23 ملزمان میں سے کسی کے خلاف بھی بادی النظر میں قابلِ اعتماد مقدمہ ثابت نہیں ہوتا۔عدالت نے تفتیشی ایجنسی سینٹرل بیورو انویسٹیگیشن (سی بی آئی) کی تحقیقات کے طریقہ کار پر سخت سوالات بھی اٹھائے ہیں۔عدالت نے کہا ہے کہ سی بی آئی نے زیادہ تر ملزمان کو سرکاری گواہ بنا کر ان کے بیانات پر انحصار کیا جو کہ آئینی اصولوں کے خلاف ہے۔عدالت نے  کہا کہ عوامی ملازم کلدیپ سنگھ کو ملزم نمبر ایک بنانے پر متعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی