جسٹس شہرام سرور اور جسٹس اکبر علی ڈوگر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا
لاہور(آئی این پی )لاہور ہائی کورٹ نے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم کو 6 سال بعد بری کر دیا ۔ جسٹس شہرام سرور اور جسٹس اکبر علی ڈوگر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے ناصر علی کی سزائے موت کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گواہوں کے بیانات میں تضاد پایا گیا، ٹرائل کورٹ سے 3 شریک ملزمان بری ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ صدر حافظ آباد میں شہری کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔