لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد ابن عزیز نے 50 لاکھ کے جعلی چیک کیس میں ملزم کو سنائی گئی اڑھائی سال قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے باعزت بری کر دیا۔عدالت نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہی۔درخواست گزار کے وکیل رانا صائم نے م ئوقف اختیار کیا کہ خرم شہزاد چینی کمپنی سے الیکٹرانک سامان لے کر اقساط پر دینے کا کاروبار کرتا تھا اور کمپنی کو 50 لاکھ کا گارنٹی چیک بطور ضمانت دے رکھا تھا، سامان خراب ہونے پر واپسی کا تقاضا کیا گیا تو کمپنی نے گارنٹی چیک کو بنیاد بنا کر جعلی چیک کا مقدمہ درج کرا دیا، جبکہ کمپنی کی واجب الادا 28 لاکھ رقم بھی ادا کی جا چکی تھی، ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس سزا سنائی۔