اسلام آباد(آ ئی این پی)ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد وں پرکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پی پی آئی ایس او ر انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 21فروری کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار60ہزار 888بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 3فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے کے اختتام پر ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار62ہزار746بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔اسی طرح 21 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2688ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 4.4فیصد کم ہے