ہائیکورٹ، گھریلو تشدد ترمیمی ایکٹ پر وفاق کو نوٹس، جواب طلب

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے گھریلو تشدد ترمیمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور اس حوالے سے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا  ۔عدالت عالیہ نے گھریلو تشدد ترمیمی ایکٹ پر عمل درآمد روکنے کی متفرق درخواست پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے وزارت قانون اور وزارت انسانی حقوق کو 2 ہفتوں کے اندر جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔تحریری حکم نامہ جسٹس اربابِ محمد طاہر کی جانب سے جاری کیا گیا، جس کے مطابق درخواست گزار کا مقف ہے کہ یہ قانون اسلامی احکامات کے منافی اور آئینِ پاکستان کے بھی خلاف ہے