اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 14 فروری کو ہوں گے

 اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 14 فروری کو ہوں گے جبکہ اس دوران الیکشن سے پہلے ہی 3امیدوار بلامقابلہ منتخب  ہو گئے،ریٹرننگ افسر اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل سیکرٹری کی نشست پر بیرسٹر قاسم نواز عباسی،صابراحمد بلامقابلہ نائب صدر اورآڈیٹر کی نشست پر فاروق اقبال خان بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ریٹرننگ افسرکاکہنا ہے کہ دیگر نشستوں پر ہائیکورٹ بار کے انتخابات 14فروری کو ہوں گے۔