جنگلات صرف ماحولیاتی تلافی کے لئے نہیں بلکہ ماحول کے ساتھ مطابقت کے لئے بھی لازمی ہیں
دبئی (آن لائن) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے اور جنگلات صرف ماحولیاتی تلافی کے لیے نہیں بلکہ ماحول کے ساتھ مطابقت کے لیے بھی لازمی ہیں۔کاپ30 کے سائیڈ ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گرین پاکستان پروگرام کے ذریعے بنجر زمینوں پر اربوں درخت لگا کر نئی زندگی دی اور نیچر بیسڈ سولیوشنز کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ شجرکاری اور جنگلاتی بحالی موسمیاتی موافقت کے بنیادی ستون ہیں اور کمیونٹی کی شمولیت اور ماحول دوست اقدامات سے مقامی سطح پر موسمیاتی آگاہی اور تحفظ کا شعور پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر کے جنگلات کے ساتھ کھڑا ہے اور موسمیاتی بقا کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گا