’’مریم کو بتائیں‘‘ ایپ مستحقین کی بڑی تعداد سے اوور لوڈہوگئی

ایک کروڑ 80 لاکھ شہری رجسٹر، ہیلپ لائن 1000 کالز لینے سے قاصر
لاہور(زیڈ این این) مستحقین کے لیے بنائی گئی مریم کو بتائیں ایپ ایک کروڑ 80 لاکھ شہریوں کی کالز اور رجسٹریشن کی وجہ سے اوور لوڈ ہو گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ مستحقین کو 10 ہزار روپے کی مالی مدد 24 گھنٹے کے اندر فراہم کی جائے گی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بار بار کال کرنے کے باوجود ہیلپ لائن نمبر 1000 کنیکٹ نہیں ہو رہی، اور ’’مریم کو بتائیں‘‘ ہیلپ لائن پر کال کرنا محال ہو گیا ہے۔پی آئی ٹی بی کا عملہ تکنیکی مسائل کے حل اور ہیلپ لائن کی فعالیت بحال کرنے کے لیے سرگرم ہے تاکہ شہری بلا تعطل مستحقین کی رجسٹریشن مکمل کر سکیں اور مالی امداد بروقت وصول کر سکیں۔