پارکوںمیں بے جا تعمیرات سے گریز ‘ درختوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے لاہور ہائی کورٹ

 پارکس کے تجارتی استعمال پر پابندی ، عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل کو ہدایت کی کہ درخت کاٹنے والے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرائی جائیں
لاہور(زیڈ این این) لاہور ہائی کورٹ میں سموگ تدارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کی صدارت جسٹس شاہد کریم نے کی۔ عدالت نے شیرانوالہ گیٹ اور ٹیکسالی گیٹ پراجیکٹس پر جاری حکمِ امتناعی میں آئندہ سماعت تک توسیع کر دی۔سماعت کے دوران پنجاب یونیورسٹی میں درختوں کی کٹائی کے معاملے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل کو ہدایت کی کہ درخت کاٹنے والے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرائی جائیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ نامزد ملزمان تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے، جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل کے نوٹس میں لانے کی ہدایت کی۔ممبر ماحولیاتی کمیشن سید کمال حیدر نے پارکس کے کمرشل استعمال سے متعلق رپورٹ پیش کی اور کہا کہ پارکس کے تجارتی استعمال پر مکمل پابندی ہونی چاہیے۔ ماحولیاتی کمیشن نے ری ٹرانسپلانٹ پالیسی کا مسودہ بھی عدالت میں پیش کیا