اسلام آباد( اے ایف بی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاشرے کے تمام طبقات سے محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی یقینی بنانے کی اپیل کر دی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام کے دوران اسلام آباد میں سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ڈی آئی جی اسلام آباد نے محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات پر بریفنگ دی،دوران بریفنگ بتایا گیا کہ محرم الحرام کے دوران اسلام آباد میں 181 جلوسوں اور 965 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا، تمام مجالس اور جلوسوں کا سکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا گیا ۔ محسن نقوی نے محرم الحرام کے جلوسوں اورمجالس کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سیف سٹی میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا، مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کیلئے درجاتی حصار ہوں گے، جامع ٹریفک پلان تمام امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے مقامات کی جیو ٹیگنگ مکمل کر لی گی، اشتعال انگیز مواد کیخلاف زیرو ٹالرنس، سوشل میڈیا کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی