اورکزئی میں پاک فوج نے اپنی طاقت منوائی اور شہدا کا بدلہ لیا:عبدالعلیم

لاہور (خصوصی رپورٹ )صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اورکزئی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ دو روز قبل دہشت گردی کرنے والے بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کرنا بڑی کامیابی ہے۔ اس کامیاب آپریشن سے مسلح افواج نے قوم کا عزم مزید مضبوط کر دیا ہے۔ کامیاب کارروائی سے پاک فوج نے اپنی طاقت منوائی اور شہدا کا بدلہ لے لیا۔ بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی سرکوبی غمزدہ خاندانوں کیلئے بھی امید افزا ہے۔