رافیل جیسے جدید جنگی طیارے تباہ ہونا بھارت کیلئے ناقابلِ تلافی دھچکا ہے:دی نیشنل انٹرسٹ
اسلام آباد (آئی این پی)بین الاقوامی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا ، جو اس تاریخی کامیابی کا عالمی اعتراف ہے۔ اپنی رپورٹ میں دی نیشنل انٹرسٹ کا کہنا ہے پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا پاکستان کی زبردست کامیابی ہے۔دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے جے 10 سی طیاروں اور پی ایل ففٹین میزائلوں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔جریدے کا کہنا ہے رافیل جیسے جدید بھارتی جنگی طیارے تباہ ہونا بھارت کیلئے ناقابلِ تلافی دھچکا ہے، دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کی دفاعی طاقت اور عسکری حکمت عملی نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا، دشمن کو سبق سکھانا پاک فوج خوب جانتی ہے، اور حالیہ فتح اس کی روشن مثال ہے۔