این اے 129 ضمنی انتخاب میں حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مشروط طور پر منظور

این اے 129 ضمنی انتخاب میں حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مشروط طور پر منظور

لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

ریٹرننگ افسر (آر او) نے حماد اظہر کے کاغذات مشروط طور پر منظور کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سرکاری محکموں سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کی روشنی میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے سوئی گیس، ایف آئی اے، نیب اور دیگر اداروں سے حماد اظہر کے حوالے سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔حماد اظہر کے وکیل ابوذر سلمان خان نیازی نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران تمام مطلوبہ قانونی تقاضے پورے کیے۔ آر او کے مطابق، مطلوبہ اداروں سے ڈیٹا موصول ہونے کے بعد یہ طے کیا جائے گا کہ کاغذات نامزدگی کو مکمل طور پر منظور کیا جائے یا مسترد کر دیا جائے۔فی الحال حماد اظہر کو انتخابی دوڑ میں شامل رہنے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے، اور اس کا حتمی فیصلہ آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے۔