ڈرائیورشہریوں کے پاس لائسنس کی موجودگی انتہائی اہم ہے
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکولزمیں شہریوں کو خدمات فراہم کرنیکا سلسلہ جاری ہے ترجمان پولیس کے مطابق پنجاب پولیس کے127ڈرائیونگ ٹریننگ سکولزمیں شہریوں کوٹریننگ دی جارہی ہے۔رواںسال1لاکھ71ہزارسیزائدشہریوں کوان سکولزمیں ڈرائیونگ سیکھائی گئی۔ڈرائیونگ سیکھنے والوں میں1لاکھ50ہزارسیزائدمرد،20ہزارخواتین شامل ہیں۔470خواتین کوموٹرسائیکل ڈرائیونگ،360ٹرانسجینڈرزکوبھی ٹریننگ دی گئی۔رواں سال مزید3ڈرائیونگ ٹریننگ سکولزقائم کیے گئے آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کا کہنا ہے کہ ہرڈرائیورشہری کوڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی مشن ہے،بغیرلائسنس گاڑی چلاناجرم ہے اورڈرائیورشہریوں کے پاس لائسنس کی موجودگی انتہائی اہم ہے۔ اْن کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال31لاکھ90ہزارسیزائدشہریوں کوڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے