کینال روڈ انڈرپاسسز پر موٹرسائیکلوں کو جمع نہیں ہونے دیا جائے گا
لاہور(کرائم رپورٹر) ٹریفک پولیس شہریوں کی مدد کو تیار ہر وقت ہیں بارش کے دوران ٹریفک وارڈنز ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے ہوئے ہیں ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کی ٹریفک وارڈنز اور شہریوں کو الیکٹرک تنصیبات، پولز وغیرہ سے دور رہنے کی ہدایت دیں سی ٹی او لاھور کی بارش کے دوران شہریوں کی مدد یقینی بنانے کی ہدایت دیں سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق تمام لفٹرز اور بریک ڈاؤنز نشیبی سڑکوں پر موجود ہیں،تمام سرکل افسران اپنی پوزیشن مصروف اور نشیبی شاہراہوں پر رکھیں،سی ٹی او لاھور کی بارش کے دوران شہریوں کو محتاط ہوکر ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت دیں بارش کے دوران سپیڈ لمٹ اور گاڑیوں کے درمیانی فاصلے کاخصوصی خیال رکھیں۔بارش کے دوران کینال روڈ انڈرپاسسز پر موٹرسائیکلوں کو جمع نہیں ہونے دیا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے تمام ڈی ایس پیز کو واسا انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایات دی گئی