چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ حریف ٹیم کو جلد آؤٹ کر کے میچ پر دباؤ برقرار رکھا جائے۔دوسری جانب، انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ وہ میچ میں بہترین کارکردگی دکھا کر فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ٹورنامنٹ کا مثبت آغاز کیا جا سکے۔

دونوں ٹیموں کے اسکواڈز:
انگلینڈ:
کپتان جوز بٹلر، بین ڈکٹ، فل سالٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، برائیڈن کارس، جوفرا آرچر، عادل رشید، مارک ووڈ

آسٹریلیا:
کپتان اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، میٹ شارٹ، مارنس لیبشگن، جوش انگلس، ایلکس کیری، گلین میکسویل، بین دوارشوئس، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا، اسپینسر جانسن