پی ایس ایل سیزن 10: 34 میچز، 4 شہروں میں مقابلے، فائنل 18 مئی کو لاہور میں ہوگا

پی ایس ایل سیزن 10: 34 میچز، 4 شہروں میں مقابلے، فائنل 18 مئی کو لاہور میں ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دوران مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، جو 11 اپریل سے 18 مئی کے درمیان راولپنڈی، کراچی، ملتان اور لاہور میں منعقد ہوں گے۔

افتتاحی میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
کراچی میں پہلا میچ 12 اپریل کو ہوگا۔
ملتان میں پہلا میچ 22 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
لاہور میں پہلا میچ 24 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
پشاور میں ایک نمائشی میچ بھی کھیلا جائے گا، جس کے لیے ٹیموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی ایس ایل 10 میں 3 ڈبل ہیڈر میچز ہوں گے۔
پہلا پلے آف 14 مئی جبکہ دوسرا پلے آف 16 مئی کو لاہور میں ہوگا۔
فائنل معرکہ 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔