پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچز سے متعلق چیئرمین پی سی بی کا بڑا اعلان

پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچز سے متعلق چیئرمین پی سی بی کا بڑا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (Twitter) پر کرکٹ شائقین کے لیے پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز 17 مئی سے شروع ہونے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ "پی ایس ایل کا آغاز وہیں سے ہو رہا ہے جہاں ختم ہوا تھا، پی ایس ایل کی تمام 6 ٹیمیں بلا خوف ایکشن میں دکھائی دیں گی، آئیں مل کر کرکٹ انجوائے کریں اور اس کے جنون میں کھو جائیں۔"چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزید کہا کہ "17 مئی سے شروع ہونے والے 8 سنسنی خیز میچز کے لیے تیار ہو جائیں، پی ایس ایل کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔ تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات ہیں، پی ایس ایل کی تمام 6 ٹیمیں بلا خوف ایکشن میں دکھائی دیں گی۔"اس اعلان کے بعد کرکٹ شائقین میں جوش و جذبہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور وہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔