اسرائیل نے مزید 46 فلسطینیوں کو رہا کر دیا، قاہرہ میں جنگ بندی مذاکرات جاری

اسرائیل نے مزید 46 فلسطینیوں کو رہا کر دیا، قاہرہ میں جنگ بندی مذاکرات جاری

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے مزید 46 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا، جن میں زیادہ تر کم عمر افراد شامل ہیں۔

خان یونس پہنچنے پر رہائی پانے والے فلسطینیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔دوسری جانب، جنگ بندی کے اگلے مرحلے پر مذاکرات کے لیے اسرائیلی، امریکی اور قطری وفود قاہرہ پہنچ گئے۔ مذاکرات میں معاہدوں پر عملدرآمد اور فلسطین میں انسانی امداد کی فراہمی پر بات چیت ہوگی۔