لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں آج معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ اور اغواء برائے تاوان کیس کی سماعت ہوگی۔
عدالت نے کیس کے پراسیکیوشن گواہان کو طلب کر رکھا ہے، جو آج اپنی شہادتیں قلمبند کرائیں گے۔ مدعی خلیل الرحمان قمر بھی مقدمے کی پیروی کے لیے عدالت میں پیش ہوں گے۔ملزمان آمنہ عروج، حسن شاہ اور دیگر 12 افراد کو جیل سے عدالت لایا جائے گا، جبکہ خلیل الرحمان قمر کی جانب سے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ وکالت کریں گے۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کریں گے۔