آئی پی سی واقعے کی تحقیقات شفاف ہونی چاہئیں، اہلکاروں کو سزا ملنی چاہیے:عرفان صدیقی

آئی پی سی واقعے کی تحقیقات شفاف ہونی چاہئیں، اہلکاروں کو سزا ملنی چاہیے:عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے اسلام آباد پریس کلب (آئی پی سی) واقعے کی تحقیقات کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ محض جذبات ٹھنڈا کرنے کی رسمی کارروائی نہیں ہونی چاہیے، بلکہ غیر ذمہ دار اور زیادتی کرنے والے اہلکاروں کی نشاندہی کر کے انہیں سزا دی جانی چاہیے۔ سینیٹر صدیقی نے زور دیا کہ تحقیقات شفاف رہیں اور صحافی تنظیموں کو بھی اس میں شریک رکھا جائے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ پریس کلب صحافت کے ’ایوان‘ ہیں اور ان کے تقدس کو پامال کرنا نہایت افسوسناک ہے۔ پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دینے والے صحافیوں پر تشدد کا کوئی جواز قبول نہیں اور ایسے اقدامات کی مستقل روک تھام کے لیے ٹھوس انتظام ضروری ہے۔