پاکستان کی معیشت استحکام کی راہ پرگامزن ہے: بیرسٹر عقیل ملک

سب سے بڑی کامیابی مہنگائی کا 28.7 فیصد سے کم ہو کر 6.5 فیصد پر آنا ہے، جو  بڑا ریلیف ہے
اسلام آباد (آن لائن)مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی معاشی اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت استحکام کی راہ پرگامزن ہے، جولائی تا جنوری کرنٹ اکاؤنٹ682ملین ڈالر سرپلس رہا، ترسیلات زر میں 25.2فیصد، برآمدات میں 9.7 فیصد اور درآمدات میں 16.8 فیصد اضافہ ہوا،سب سے بڑی کامیابی مہنگائی کا 28.7 فیصد سے کم ہو کر 6.5 فیصد پر آنا ہے، جو عوام کے لیے بڑا ریلیف ہے۔ بیرسٹر عقیل ملک نے ایک ٹویٹ میںکہا کہ وزیراعظم کی معاشی اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت استحکام کی راہ پرگامزن ہے،  جولائی تا جنوری کرنٹ اکاؤنٹ682ملین ڈالر سرپلس رہا، ترسیلات زر میں 25.2فیصد، برآمدات میں 9.7 فیصد اور درآمدات میں 16.8 فیصد اضافہ ہوا۔