عمران خان کی زہر آلود گفتگو سے مذاکرات متاثر ہوں گے: بیرسٹر عقیل ملک

 ہمیں مذاکرات کیلئے کسی کا دبائو نہیں ہے، مریم نواز کے بیان کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے،انٹرویو
اسلام آباد(آئی این پی)رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر عقیل نے کہا ہے کہ عمران خان زہر آلود گفتگو کریں گے تو مذاکرات متاثر ہوں گے۔ایک انٹرویو میں بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ہمیں مذاکرات کیلئے کسی کا دبائو نہیں ہے، ہم پاکستان کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں، کسی کا دبا نہیں نہ ہی کسی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کا کہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ غلامی نہ منظور کا نعرہ لگانے والوں کو سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نیبھی واضح جواب دے دیا ہے، ہمارے کیمپ سے دبا کی بات کرنے والوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعظم کیخلاف نازیبا گفتگو کی ہے، اگرزہرآلود بیانات آئیں گے تو مذاکرات کا عمل متاثرہو گا، مریم نواز نے کسی سیاسی جماعت کا نام تو نہیں لیا، مریم نواز کے بیان کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔بیرسٹر عقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مطالبوں میں الیکشن کی کوئی بات ہی نہیں ہے، ملک ابھی کسی صورت بھی قبل ازوقت الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا، بانی پی ٹی آئی ڈیل مانگ رہے ہیں جو ہم آفر نہیں کر سکتے۔