پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

 لاہور(کورٹ رپورٹر )پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیا الدین انصاری نے ایڈووکیٹ چودھری ذوالفقار علی کے وساطت سے درخواست عدالت عالیہ میں دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔