سٹیٹ بینک اور تمام مالیاتی ادارے یکم رمضان کو بند رہیں گے

 کراچی (آئی این پی )اسٹیٹ بینک اور تمام مالیاتی ادارے یکم رمضان کو بند رہیں گے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ زکو کی کٹوتی کے مقصد کے لیے تمام بینک اور مالیاتی ادارے یکم رمضان کو بند رہیں گے۔توقع ہے کہ مرکزی بینک  اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ تاہم بینک ملازمین کو معمول کے مطابق کام کرنے اور سرکاری ڈیوٹی انجام دینے کے لیے رپورٹ کرنے کی ضرورت ہوگی