کارکنوں کو چاہیے وہ بانی پی ٹی آئی کا گریبان پکڑیں اور پوچھیں ان کے اعتماد کو ٹھیس کیوں پہنچائی؟ پاکستان کو سیاسی نہیں بلکہ معاشی لانگ مارچ کی سخت ضرورت ہے
بانی پی ٹی آئی کو ہٹا کر ایماندار قیادت سامنے لائی جائے، اپوزیشن پاکستان کی ترقی کی وجہ سے پریشان ہے‘ یہ تو لطیفہ ہے امریکہ بانی پی ٹی آئی کو رہائی دلائے گا:وفاقی وزیر
لاہور(سپیشل رپورٹر‘ایجنسیاں) وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے عمران خان کو قومی مجرم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا اور کہا ہے کارکنوں کو چاہیے وہ بانی پی ٹی آئی کا گریبان پکڑیں اور پوچھیں کہ ان کے اعتماد کو ٹھیس کیوں پہنچائی؟،پاکستان کو سیاسی نہیں بلکہ معاشی لانگ مارچ کی سخت ضرورت ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی قومی مجرم ہیں انہیں ہٹا کر ایماندار قیادت سامنے لائی جائے، اپوزیشن پاکستان کی ترقی کی وجہ سے پریشان ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حالات اب یہ ہو گئے ہیں کہ اپوزیشن خالی کرسیوں کے ساتھ کانفرنس کر رہی ہے، بانء پی ٹی آئی نے لندن سے ملنے والا چوری کا پیسہ اسی چور کے اکانٹ میں جمع کروا دیا۔انہوں نے کہا کہ ساری پی ٹی آئی کی ایک ہی امید ہے کہ شاید امریکا مائی باپ بن کر نجات دلائے، یہ تو لطیفہ ہے کہ امریکا بانء پی ٹی آئی کو رہائی دلائے گا، پھر بانء پی ٹی آئی رہا ہو کر پاکستان کو امریکا کی غلامی سے رہائی دلائیں گے؟مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ اس قسم کے لطیفے میرا خیال ہے لوگ اب سمجھ چکے ہیں، امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا، پاکستان کا آئین اور قانون کا نظام ہے، بانء پی ٹی آئی سیاسی قیدی نہیں ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانء پی ٹی آئی کے خلاف عدالت نے سزا دی ہے، ان کے چھوٹنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ ان کے مقدمے عدالت کے ذریعے ختم ہوں، جس چوری میں وہ پکڑے گئے ہیں، دنیا کی کوئی بھی عدالت چوری کو سفید نہیں کر سکتی۔