بانی پی ٹی آئی کرپشن کے مجرم ثابت ہو چکے ہیں:احسن اقبال

 دوسروں کو چور کہنے والا خود تاریخ کا سب سے بڑا  ڈکیت  ثابت ہو گیا  ہے
مذہبی ٹچ کی بھرپور مذمت کرتا ہوں یہ توہین رسالت کے زمرے میں آتا ہے:وفاقی وزیر
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے  بانی پی ٹی آئی کرپشن کے مجرم ثابت ہو چکے ہیں۔   مخالفین کو چور چور کہتے  رہے  خود ڈکیت  بن گئے ۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا   بانی پی ٹی آئی مخالفین کو چور ڈاکو کہتے رہے جبکہ ان پر بننے والا 190ملین پاؤنڈ تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن سکینڈل ہے۔انہوں نے کہا  دوسروں کو چور کہنے والا خود تاریخ کا سب سے بڑا  ڈکیت  ثابت ہو گیا ۔   ان سے سوال ہے   کیا مسجد اور خیراتی ادارہ بنانے سے رشوت کا پیسہ حلال ہوجاتا  ہے ۔  انہوں نے کہا  کہ پوری پی ٹی آئی سب سے بڑی چوری پر وکیل صفائی بنی ہوئی ہے بانی پی ٹی  آئی ء نے پاکستانی قوم کا 64ارب روپے کھایا ہے، 64ارب سے ہزاروں سکول بن سکتے تھے، ملک میں کئی ڈسپنسریاں بن سکتی تھیں۔ انہوں نے کہا   کہ اس ملک میں سیرت پڑھانے کیلئے حلال کی کمائی سے بہت سے ادارے قائم ہیں، مذہبی ٹچ کی بھرپور مذمت کرتا ہوں یہ توہین رسالت کے زمرے میں آتا ہے۔