بابر، نسیم، صائم یا اعظم؟ اداکارہ عمارہ چوہدری نے شادی کے لیے کس کرکٹر کا انتخاب کیا؟

بابر، نسیم، صائم یا اعظم؟ اداکارہ عمارہ چوہدری نے شادی کے لیے کس کرکٹر کا انتخاب کیا؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی شروعات نے کرکٹ کے میدان کے ساتھ ساتھ میڈیا اور شوبز میں بھی خاصی گہما گہمی پیدا کردی ہے۔

 اس سلسلے میں ایک نجی ٹی وی چینل کے تفریحی پروگرام میں سابق کرکٹرز احمد شہزاد، فواد عالم اور اداکارہ عمارہ چوہدری نے شرکت کی، جہاں میزبان نے مہمانوں سے دلچسپ اور مزاحیہ سوالات کیے۔پروگرام کا دلچسپ لمحہ اس وقت آیا جب میزبان نے اداکارہ عمارہ چوہدری سے پوچھا کہ اگر کسی کرکٹر کی جانب سے رشتہ آئے تو وہ کس کو "ہاں" کہیں گی؟ اس سوال کے لیے میزبان نے انہیں چار ناموں میں سے ایک کا انتخاب کرنے کو کہا:

بابراعظم
نسیم شاہ
صائم ایوب
اعظم خان
عمارہ نے ابتدا میں آپشنز سے ہٹ کر شاہد آفریدی کو اپنا فیورٹ کرکٹر قرار دیا، تاہم اینکر کے اصرار پر انہوں نے بابراعظم کا انتخاب کیا اور یہ بھی کہا کہ اگر ان کی طرف سے رشتہ آیا تو وہ شادی کی حامی بھر لیں گی۔دوسری جانب، سابق اوپنر احمد شہزاد نے موجودہ پاکستانی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک ٹیم میں ایسا کوئی کھلاڑی نہیں جو "سٹار" کہلانے کے لائق ہو۔ اُن کا کہنا تھا کہ آج کل کے کھلاڑیوں میں وہ کرشمہ یا شخصیت نظر نہیں آتی جو ایک اسٹار پلیئر کی ہوتی ہے۔

فواد عالم نے بھی اپنے مخصوص انداز میں تبصرے کیے، اور پروگرام کو مزاحیہ رنگ دیتے رہے۔یہ پروگرام ایک طرف پی ایس ایل کے بخار کو مزید بڑھا رہا ہے، تو دوسری طرف کرکٹ اور شوبز کے ملاپ نے ناظرین کو خوب محظوظ کیا۔ اگر پی ایس ایل اسی انداز سے میڈیا پر چھایا رہا، تو یقینی طور پر اس ایڈیشن کو یادگار بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں رہے گی۔