ایل ڈی اے ،قسطوں پر پلاٹ،درخواستیں جمع کرانے والے شہریوں کی لسٹیں جاری

لاہور (خصوصی رپورٹ) ایل ڈی اے نے قسطوں پر پلاٹ حاصل کرنے کے لئے درخواستیں جمع کرانے والے شہریوں کی لسٹیں جاری کر دیں۔ قرعہ اندازی میں شمولیت کیلئے 1201کامیاب درخواست گزاروں کی فہرستیں ایل ڈی اے ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ جوبلی ٹائون 455، جوہر ٹائون 610 اور تاجپورہ سکیم کیلئے 136درخواستیں موصول ہوئیں۔پلاٹوں کی قرعہ اندازی پی آئی ٹی بی کے تعائون سے 30 دسمبرکوہوگی۔