غریب افرادسے حج اخراجات قسطوں میں لینے کی تجویز

11 لاکھ کی3 قسطوں میں وصولی ،2لاکھ درخواست کیساتھ، نام آنے پر 4 لاکھ ادا کرنا ہونگے 
باقی رقم حج پر روانگی سے قبل جمع کرانا لازم ہوگی، ادائیگی کی تجویز کابینہ کو ارسال کر دی 
 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )وزارت مذہبی امور نے غریب و متوسط لوگوں سے حج اخراجات قسطوں میں لینے کی تجویز پیش کر دی۔ ذرائع کے مطابق حج فیس قسطوں میں ادائیگی کی تجویز کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے، وزارت مذہبی امور کی تیار کردہ حج پالیسی کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ عازمین سے اخراجات کی اقساط میں وصولی کی تجویز حج پالیسی میں شامل ہے۔ حاجیوں سے 11 لاکھ روپے 3 قسطوں میں وصول کرنے کی تجویز ہے، حج پر جانے کے خواہشمند افراد 2 لاکھ روپے دے کر درخواست دے سکیں گے۔ پیش کردہ تجویز کے مطابق قرعہ اندازی میں نام آنے پر مزید 4 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے، باقی رقم حج پر روانگی سے قبل جمع کرانا لازم ہوگی۔