ریلوے کی مزید مسافر گاڑیاں رابطہ ایپ پر شفٹ کرنیکی تیاری

لاہور (خصوصی رپورٹ)محکمہ ریلوے نے مزید مسافر گاڑیاں رابطہ ایپ پر شفٹ کرنے کی تیاری کرلی، نوٹیفکیشن جاری، جسکے مطابق لاہور کراچی کے مابین چلنے والی قراقرم ایکسپریس ،پاک بزنس ایکسپریس اور کراچی ، سرگودھا کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس 5جنوری سے رابطہ ایپ پر شفٹ کردی جائینگی۔قبل ازیں کراچی ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس اور خیبر میل ایکسپریس کو بھی رابطہ ایپ پر شفٹ کیا جاچکا ہے۔ رابطہ ایپ پرمسافر ریل گاڑیوں میں نشست آن لائن بک کراسکتے ہیں۔