معاہدے میں یوکرین کے حقوق اور یورپی سلامتی کے خدشات کو مدنظر رکھا جانا چاہئے:فرانسیسی صدر
ایتھنز،پیرس(آئی این پی )یونان کے وزیر اعظم کریاکوس مٹسوٹاکس نے کہا ہے کہ حالیہ مہینوں میں یوکرین اور جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں کے حوالے سے امریکا کی جانب سے ڈرامائی تبدیلی کے بعد یورپ کو بیدار ہو کر اپنی دفاعی پالیسی تشکیل دینی چاہیے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق تھیسالونیکی شہر میں ایک کاروباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مٹسوٹاکس نے کہا کہ یورپ کو جغرافیائی اور معاشی سست روی سے بیدار ہونے کی ضرورت ہے، جس میں بدقسمتی سے وہ کچھ عرصے سے گر گیا ہے‘ فرانسیسی صدر ایمانول میکرون نے کہا ہے کہ فرانس اور اس کے اتحادیوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے کسی بھی معاہدے میں یوکرین کے حقوق اور یورپی سلامتی کے خدشات کو مدنظر رکھا جانا چاہیے