24سالہ نجمہ ہمشیرہ کے ہمراہ میو ہسپتال علاج معالجہ کے لیے آئی تھی
لاہور(کرائم رپورٹر)میو ہسپتال میں زیر علاج 24 سالہ ذہنی مریضہ سائیکالوجیکل وارڈ سے لاپتہ ہوگئی پولیس نے 15کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں لڑکی کو تلاش کر لیا پولیس کے مطابق 24سالہ نجمہ سیالکوٹ سے اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ میو ہسپتال علاج معالجہ کے لیے آئی ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے لڑکی کو فوری تلاش کرنے کی ہدایت دی چوکی انچارج میو ہسپتال خرم جٹھول نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری تلاش شروع کر دی لڑکی کی تلاش کے لیے سیف سٹی کے کیمروں اور ہیومین ریسورس سمیت ہسپتال کے اندر بھی تلاش کیا گیاگوالمنڈی چوکی میو ہسپتال پولیس کی چند گھنٹوں کی کاوش نے بحفاظت لڑکی کو تلاش کرلیالڑکی کو لوہاری گیٹ کے ایریا سے تلاش کیا گیانجمہ کے بحفاظت ملنے پر بڑی بہن نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے انچارج چوکی میو ہسپتال اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کے مطابق عوام الناس کی حفاظت اور مدد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔