دلہن میک اپ کروانے جا رہی تھیں کہ ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوگئیں
انتظامیہ نے صورتحال کو سمجھتے ہوئے شادی کی تقریب منعقد کرنے کی اجازت دی
نئی دہلی (آ ئی این پی )بھارتی ریاست کیرالا ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والی دلہن نے دولہا سے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شادی کر لی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالا میں اسکول ٹیچر آوانی (دولہن) شادی کی تقریب کیلئے میک اپ کروانے جا رہی تھیں کہ راستے میں ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوگئیں تاہم دولہا اور دلہن کے اہل خانہ نے تقریب منسوخ نہ کرنے کے بجائے اسپتال میں انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا۔ڈاکٹروں، نرسوں اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں آوانی اور ان کے منگیتر شیرو نے بغیر موسیقی، سجاوٹ یا روایتی تقاریب کے سادگی سے شادی کی۔ اسپتال انتظامیہ نے صورتحال کو سمجھتے ہوئے شادی کی تقریب منعقد کرنے کی اجازت دی کیونکہ دولہا دلہن کیلئے یہ دن خاص تھا۔آوانی چند رشتہ داروں کے ہمراہ برائیڈل میک اپ کیلئے جا رہی تھیں کہ ان کی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی۔ موقع پر موجود افراد نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، دلہن کو ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔