منکی پا کس ،لاہور کو بھی خطرہ پہلا مریض رپورٹ
وارڈ میں رحمت علی منکی پاکس کا واحد پازیٹو مریض ہے ورنہ اس سے قبل 17کیقریب آنے والے تمام مریض مشتبہ تھے ،،امید ہے کہ مریض صحت یاب ہوگا:ایم ایس جنرل ہسپتال
لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور میں بھی منکی پاکس کا خطرہ،جنرل ہسپتال میں منکی پاکس کا پہلا مریض رپورٹ، محکمہ صحت کی ریفرنس لیب میں ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد رحمت علی کو آئسولیشن میں علاج کیلئے رکھا گیا ہے۔ 48سالہ رحمت علی رواں سال کا پہلا مریض ہے جو پہلے ہی لیور ٹرانسپلانٹ کرا چکا ہے۔ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر فریاد کا کہنا ہے کہ لاہور میں منکی پاکس کا آئسولیشن وارڈ صرف جنرل ہسپتال میں ہے ، اس وارڈ میں رحمت علی منکی پاکس کا واحد پازیٹو مریض ہے ورنہ اس سے قبل 17کیقریب آنے والے تمام مریض مشتبہ تھے جنہیں بعد ازاں ڈسچارج کردیا گیا تھا، ایم ایس کامزید کہنا تھا کہ مریض نہ صرف پی کے ایل آئی سے لیور ٹرانسپلانٹ کروا چکا بلکہ ایک حادثہ میں اپنا بازو بھی کٹوا چکا ہے،امید ہے کہ مریض صحت یاب ہوگا۔