دکانوں پر ریٹ لسٹ آویزاں نہیں ،ڈی سی قصورنوٹس لیں:عوامی وسماجی حلقے
الہ آباد (خصوصی رپورٹ) قصاب من چاہے داموں پر گوشت فروخت کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غائب، عوامی وسماجی حلقوں نیاعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کامطالبہ کردیا، تفصیلات کے مطابق شہریوں نے بتایا کہ چونیاں،چھانگا مانگا ، الہ آباد ، ٹبی دیال سنگھ، بدھوکی اور اسکے گردو نواح میں قصاب جانوروں کو سلاٹر ہا ئوس کی بجائے اپنی دکانوں یا گھروں میں ذبح کرتے ہیں ،متعدد بار محکمہ لائیو سٹاک کو اطلاع کرنے کے باوجود محکمہ ان با اثر قصابوں کے خلاف کارروائی کر نے سے گریزاں ہیں یہاں تک کہ ان قصابوں نے خود ساختہ مہنگائی بڑھا کر لوگوں کا جینا محال کر د یا ہے بیف کا سرکاری ریٹ 800 روپے فی کلو ہے جبکہ قصاب 1000 روپیفی کلو فروخت کر رہے ہیں مٹن کا سرکاری ریٹ 1600روپے فی کلو ہے جبکہ قصاب 1800 روپے فی کلو فروخت کر کے عوام سے خوب مال بٹور رہے ہیں، دکانوں پر ریٹ لسٹ آویزاں نہیں ،قصابوں نے خود ساختہ مہنگائی کا طوفان اٹھا رکھا ہے،پرائس مجسٹریٹ محض فرضی دعو ئوں تک محدود ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اورڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام قصابوں کی دکانوں پرچھاپے مار کر سرکاری ریٹ سے زائد نرخوں پر گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔