کچے کا علاقہ اب پکا ہوگا، کئی ڈاکوؤں نے خود ہتھیار ڈال دیئے: عظمیٰ بخاری

کچے کا علاقہ پہلے نوگو ایریا تھا‘اب سکون اور امن ہے‘علاقے سے اب کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوتا:وزیراطلاعات کی پریس کانفرنس
لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیراطلاعات  پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے  کچے کا علاقہ اب کچہ نہیں پکا ہوگا، کئی ڈاکوؤں نے خود ہتھیار ڈال دیئے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کچے کے علاقے  کے بارے کہا جاتا تھا پولیس داخل نہیں ہوسکتی، کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کیا گیا، کچے کے علاقے میں اب سکون اور امن ہے۔ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے، کچے کا علاقہ پہلے نوگو ایریا تھا، کچے میں کئی ڈاکوؤں نے خود ہتھیار ڈالے، کچے کے علاقے سے اب کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوتا۔ قانون کی بالادستی کو یقینی بنا رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے کچے کے لیے ترقیاتی پلان کی منظوری دے دی، کچے کے علاقے میں ترقیاتی منصوبے جلد شروع کئے جائیں گے۔