بالی ووڈ کی معروف رقاصہ اور اداکارہ نورا فتیحی نے حال ہی میں بھارت میں ٹرین کے ذریعے سفر کرنے کا انتخاب کیا تاکہ وہ اپنے ٹیم ممبر کی شادی میں شرکت کر سکیں۔
نورا نے بھارتی شہر رتنا گیری جانے کے لیے ڈاڈر سے ٹرین کا سفر کیا۔ اس سفر کے دوران انہوں نے خود کو لوگوں کی نظروں سے بچانے کے لیے سیاہ رنگ کا لباس اور سیاہ رنگ کا فیس ماسک پہنا تھا، تاکہ انہیں پہچانا نہ جائے۔نورا فتیحی نے شادی میں شرکت کے بعد اس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں وہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی تھیں اور اپنے ٹیم ممبر کی خوشیوں میں شریک ہو کر جشن منا رہی تھیں۔ نورا فتیحی کی اس سادہ مگر منفرد انداز میں ٹرین کے سفر کرنے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، اور مداحوں نے ان کی سادگی اور پرجوش شخصیت کی تعریف کی۔