ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800روپے کی کمی

کراچی(آئی این پی ) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800روپے کی کمی ہو گئی ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 73 ہزار 200 روپے ہے۔ 10 گرام سونے کا بھائو 686 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 34ہزار 225 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھائو 8 ڈالر کم ہوکر 2620 ڈالر فی اونس ہے۔