سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ،فی تولہ قیمت 4لاکھ 42ہزار 800روپے ہوگئی

 کراچی (آئی  این پی )عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 900روپے کے اضافے سے 4لاکھ 42ہزار 800روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 629روپے بڑھ کر 3لاکھ 79ہزار 629روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 217ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔