لاہور (آن لائن)لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ شایان بشیر کو 10روز میں بازیاب کروانے کی ہدایت کردی۔ جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس طارق ندیم نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ شایان بشیر کی بازیابی کیلئے اہلیہ علیشا نوید کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ شایان بشیر کو گھر سے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ وہ مغوی کو بازیاب کروانے کا حکم دے۔دوران سماعت پولیس نے بتایا کہ مغوی کی گمشدگی کے حوالے سے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے ایس پی انوسٹی گیشن لاہور کو 10روز میں مغوی کو بازیاب کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔