صحافیوں کے روپ میں یوٹیوبر،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ، پولیس حکمت عملی سے لیڈر شپ کو آگاہ کر رہے تھے،ذرائع
اسلام آباد(آئی این پی ) ڈی چوک پر پی ٹی آئی یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق اسلام آباد کے ڈی چوک پر پی ٹی آئی یو ٹیوبرز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ یوٹیوبر،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صحافیوں کے روپ میں ڈی چوک پر موجود ہیں اور پولیس حکمت عملی سے لیڈر شپ کو آگاہ کر رہے تھے۔