اہم فیصلے‘شہباز شریف کی سربراہی میں 8 رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل

اسحاق ڈار‘احسن اقبال‘محمد اورنگزیب شامل‘ کمیٹی اہم فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ لگائے گی

 اسلام آباد (آئی این  پی )وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم فصلوں سے متعلق 8 رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم خود سربراہی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق  وزیر اعظم کی جانب سے اہم فیصلوں کے حوالے سے قائم کی گئی کمیٹی میں نائب وزیر اعظم اسحق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو شامل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فوڈ سیکیورٹی، صنعت و پیداوار، اور تجارت کے وفاقی وزرا بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ذرائع  کے مطابق  چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی یا ان کی جانب سے نامزد کیے گئے نمائندے بوقت ضرورت کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت کیا کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کمیٹی کے لیے قواعد و ضوابط (ٹی او آرز)  طے کرلیے ہیں۔کابینہ کی یہ کمیٹی گندم، چاول، کپاس سمیت اہم فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ لگائے گی، بڑی فصلوں کا مناسب زیر کاشت رقبہ یقینی بنانیکے لیے کو آرڈینیشن کی جائے گی۔