مولانا فضل الرحمن کا مطالبہ منظور، مدارس رجسٹریشن آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری

 وفاقی کابینہ نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری بھی دیدی، انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ سے بینکوں کے منافع پر بھاری ٹیکس نافذ ہوگا
اسلام آ باد (آئی این پی ) وفاقی کابینہ نے مولانا فضل الرحمن کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے مدارس رجسٹریشن سے متعلق آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی، انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی و معاشی امور کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے مولانا فضل الرحمن کی مدارس رجسٹریشن بل کے مطالبات پر آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی، انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ سے بینکوں کے منافع پر بھاری ٹیکس نافذ ہوگا